واشنگٹن —
امریکہ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ طالبان کے نئے امیر، ملا ہیبت اللہ اخونزادہ مذاکرات کا راستہ اختیار کریں گے۔
محکمہٴ خارجہ کے معاون ترجمان، مارک ٹونر نے یہ بات بدھ کے روز اخباری بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہی ہے۔
جب اُن سے امن عمل کے بارے میں پوچھا گیا، تو مارک ٹونر نے اِس امید کا اظہار کیا کہ ’’وہ (ملا ہیبت اللہ) اس موقع سے فائدہ اٹھائیں گے‘‘۔
ترجمان نے کہا کہ ’’اُن کے سامنے ایک موقعہ ہے کہ وہ امن کی راہ اختیار کریں اور مذاکرات کے ذریعے حل کی جانب بڑھنے کی سعی کریں۔ ہمیں امید ہے وہ ایسا کریں گے‘‘۔