رسائی کے لنکس

مشرقِ وسطیٰ امن عمل سے متعلق کیری بیان دیں گے


فائل
فائل

امریکی وزیر خارجہ جان کیری بدھ کو مشرق وسطیٰ امن کے بارے میں بیان دیں گے اور اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کے لیے ضروری اگلے اقدامات پر بات کریں گے۔

منگل کو محکمہٴ خارجہ کے معاون ترجمان، مارک ٹونر نے اِس دعوے کو مسترد کیا کہ جمعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے منظور کردہ قرار داد کی پشت پناہی اوباما انتظامیہ نے کی، جس میں اسرائلی بستیوں کی تعمیر روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اسرائیل کے لیے ڈھال بننے کی طویل عرصے سے اختیار کی گئی سفارتی روش کو توڑتے ہوئے، امریکہ نے ویٹو کا استعمال نہیں کیا بلکہ رائے شماری سے غیر حاضر رہا، جس سے 15 رُکنی سلامتی کونسل نے 23 دسمبر کو قرارداد منظور کی۔

ٹونر کے الفاظ میں ’’کوئی سوچا سمجھا معاملہ نہیں تھا، یہ ایسا معاملہ نہیں جس کی امریکہ نے پشت پناہی کی‘‘۔

ٹونر نے رائے شماری کے دوران الگ رہنے کے انتظامیہ کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ چاہتا تھا کہ ’’بستیوں کی تعمیر کی سرگرمی کے معاملے پر واضح پیغام بھیجا جائے‘‘۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ، ’’ہم نہیں چاہتے کہ اِس سے کوئی سفارتی محاذ آرائی پیدا ہو‘‘۔

XS
SM
MD
LG