رسائی کے لنکس

مذہبی امور کے امریکی مشیر کا دورہٴ پاکستان، عمان و ترکمانستان


نوکس ٹھیمس
نوکس ٹھیمس

امریکی محکمہٴ خارجہ کے قائم مقام ترجمان نے کہا ہے کہ اپنے دورہ ٴپاکستان میں، خصوصی مشیر سرکاری حکام، متمدن معاشرے کے نمائندوں اور مذہبی برادریوں کے ارکان سے ملاقات کریں گے، جن میں مذہبی اقلیتوں کے معاملات پر گفتگو شامل ہوگی

ٹرمپ انتظامیہ کے مذہبی اقلیتوں کے خصوصی مشیر برائے مشرقِ قریب، جنوبی و وسطی ایشیا، نوکس ٹھیمس مارچ 29 سے پانچ اپریل تک پاکستان، عمان اور ترکمانستان کا دورہ کریں گے۔

اس بات کا اعلان کرتے ہوئے، امریکی محکمہٴ خارجہ کے قائم مقام ترجمان، مارک ٹونر نے کہا ہے کہ اپنے دورہ ٴپاکستان میں، خصوصی مشیر سرکاری حکام، متمدن معاشرے کے نمائندوں اور مذہبی برادریوں کے ارکان سے ملاقات کریں گے، جن میں مذہبی اقلیتوں کے معاملات پر گفتگو شامل ہوگی۔

دورہٴ عمان کے بارے میں، ترجمان نے بتایا کہ نوکس ٹھیمس اوقاف اور مذہبی امور کی وزارت کے اہل کاروں کے علاوہ سول سوسائٹی اور مذہبی برادری کے نمائندوں سے ملیں گے۔

اِسی طرح، ترجمان نے کہا کہ دورہٴ ترکمانستان کے دوران، امریکی انتظامیہ کے مشیر سرکاری حکام اور مذہبی گروپوں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے، جِن میں مذہبی آزادی موضوع گفتگو ہوگا۔

XS
SM
MD
LG