رسائی کے لنکس

یمن: جنازے پر حملہ، چھان بین کی ابتدائی رپورٹ


محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ''اِس تنازعے کے دوران تمام ملوث فریق کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر ہم دل کی گہرائی سے اظہارِ تشویش کرتے رہے ہیں''

امریکہ نے آٹھ اکتوبر کو صنعا کی جنازے گاہ پر فضائی حملے کے سلسلے میں عرب اتحاد کی جانب سے تفتیش کے ابتدائی نتائج کا خیرمقدم کیا ہے۔

اس ضمن میں، محکمہ خارجہ کے معاون ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ امریکہ سمجھتا ہے کہ ''اُس روز رونما ہونے والے واقعات کے بارے میں بہتر آگہی حاصل کرنے کے سلسلے کی جانب یہ ایک اہم پہلا قدم ہے''۔

اتوار کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں، ترجمان نے کہا کہ ''اس تنازعے کے دوران تمام ملوث فریق کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر ہم دل کی گہرائی سے اظہارِ تشویش کرتے رہے ہیں''۔

مارک ٹونر نے کہا کہ ''اِس تنازعے میں شہری آبادی ہلاک و زخمی ہوئی ہے، سولین آبادی کے زیریں ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے، جب کہ یمن کے عوام کو انسانی جانوں کا بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے''۔

ترجمان نے کہا کہ ''ہم تمام فریق پر زور دیتے ہیں کہ وہ مخاصمانہ کارروائیوں کے فوری اور بلا شرط خاتمے کے عزم کا اظہار کریں، جس کے ذریعے مذاکرات کا پھر سے اجرا ہو، اور تنازع کا کوئی سیاسی تصفیہ سامنے آسکے''۔

XS
SM
MD
LG