رسائی کے لنکس

کرونارتنے ڈبل سینچری نہ بنا سکے، یاسر شاہ کی چھ وکٹیں


فائل فوٹو
فائل فوٹو

سری لنکا کے خلاف جاری دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں دوسرے دن کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 51 رنز اسکور کر لیے تھے۔

دبئی میں کھیلے جانے والے ڈے اینڈ نائیٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن ہفتہ کو سری لنکا کی ٹیم 482 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

ابتدائی بلے باز کرونارتنے نے عمدہ اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا لیکن وہ صرف چار رنز کے فرق سے اپنی ڈبل سینچری مکمل نہ کر سکے۔

انھیں وہاب ریاض نے جب بولڈ کیا تو وہ 196 رنز کے انفرادی اسکور پر کھیل رہے تھے۔

دیگر نمایاں بلے بازوں میں 62 رنز کے ساتھ کپتان چندی مل بھی شامل ہیں جنہیں یاسر شاہ نے ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین کی راہ دکھائی۔ پریرا 58 اور ڈکویلا 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

گزشتہ میچ کی طرح اس میچ میں بھی پاکستانی اسپنر یاسر شاہ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ وکٹیں حاصل کیں۔ محمد عباس نے دو جب کہ محمد عامر اور وہاب ریاض نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی طرف سے شان مسعود اور سمیع اسلم نے اننگز کا آغاز کیا جنہوں نے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک بالترتیب 15 اور 30 رنز اسکور کیے تھے۔

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں سری لنکا کو ایک، صفر سے برتری حاصل ہے۔

XS
SM
MD
LG