پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی والدہ کے لیے ایک ساڑھی بھیجی ہے۔
مودی نے اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف کی والدہ کے لیے تحفے میں ایک شال دی تھی۔
وزیراعظم نواز شریف نے پڑوسی ملک بھارت میں اپنے ہم منصب نریندر مودی کی والدہ کے لیے سفید ساڑھی بھیجی ہے۔
نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’ٹوئیٹر‘ پر اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ ’’نواز شریف جی نے سفید رنگ کی ایک شاندار ساڑھی میری والدہ کے لیے بھیجی ہے۔ میں اس کے لیے اُن کا شکر گزار ہوں اور جلد یہ اپنی والدہ کو بھیج دوں گا۔‘‘
بھارت کے نو منتخب وزیراعظم کی والدہ ملک کی ریاست گجرات میں مقیم ہیں۔ اُن کی تصاویر اُس وقت میڈیا پر نمایاں طور پر سامنے آئیں جب گزشتہ ماہ انتخابات میں کامیابی کے بعد مودی اپنی والدہ سے ملاقات کے لیے گئے اور اُن کے سامنے سر جکھائے بیٹھے نظر آئے۔
وزیراعظم نواز شریف نے بھارت کی دعوت پر نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی تھی۔
نریندر مودی نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کے بعد بھی ایک ’ٹوئٹ‘ میں کہا تھا کہ اُنھیں نواز شریف نے بتایا کہ میری والدہ کے ساتھ تصاویر کو دیکھ کر پاکستانی وزیراعظم اور اُن کی والدہ متاثر اور ’جذباتی‘ ہو گئے تھے۔
نریندر مودی نے نواز شریف کی والدہ کے لیے ایک شال بھیجی تھی جس پر
پاکستانی وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز نے اپنی ٹوئیٹ میں شکریہ ادا کیا تھا۔
پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کے درمیان گزشتہ ماہ نئی دہلی میں ہونے والی ملاقات میں خارجہ سیکرٹری سطح کی جلد ملاقات پر اتفاق کیا تھا۔
اُمید کی جا رہی ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان خارجہ سیکرٹری سطح کی بات چیت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل ہو گی جہاں پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات بھی متوقع ہے۔