جڑانوالہ میں ہنگامہ آرائی: اب کیا صورتِ حال ہے؟
پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں گرجا گھر اورمسیحی کمیونٹی کی املاک نذرِ آتش کیے جانے کے بعد علاقے میں صورتِ حال بدستور کشیدہ ہے۔ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے، تعلیمی ادارے اور دفاتر بند ہیں۔ پنجاب کی نگراں حکومت نے سو سے زیادہ گرفتاریوں کا دعویٰ کیا ہےاور واقعات کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ ہمارے رپورٹرز ضیاء الرحمن اور نوید نسیم نے اس علاقے کے مکینوں سے بات کی ہےجہاں بدھ کو ایک ہجوم نے دو مسیحی افراد پر توہینِ مذہب کا الزام لگانے کے بعد کرسچن کالونی میں متعدد تباہ گرجا گھروں اور املاک کو آگ لگا دی تھی۔