رسائی کے لنکس

دہشت گرد مواد ہٹانے کے لیے سماجی میڈیا کے بڑے اداروں کا اشتراک عمل


ٹیکنالوجی کے عالمی اداروں نے پیر کے روز اعلان کیا کہ انسداد دہشت گردی کے کام میں مدد دینے کے لیے وہ ’گلوبل انٹرنیٹ فورم‘ تشکیل دے رہے ہیں، جس کی مدد سے وہ مشترکہ تکنیکی حل پیش کریں گے، جس کی مدد سے دہشت گرد اور انتہا پسند نوعیت کی پوسٹنگ کو ہٹایا جائے گا

فیس بک، ٹوئٹر، یوٹیوب اور مائکروسافٹ کے سماجی میڈیا کے بڑے اداروں نے اپنے پلیٹ فارموں سے دہشت گرد مواد ہٹانے کے لیے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

ٹیکنالوجی کے اِن عالمی اداروں نے پیر کے روز اعلان کیا کہ انسداد دہشت گردی کے کام میں مدد دینے کے لیے وہ ’گلوبل انٹرنیٹ فورم‘ تشکیل دے رہے ہیں، جس کی مدد سے وہ مشترکہ تکنیکی حل پیش کریں گے، جس کی مدد سے دہشت گرد اور انتہا پسند نوعیت کی پوسٹنگ کو ہٹایا جائے گا۔

اِن اداروں کو دنیا بھر کی حکومتوں کی جانب سے نفرت پر مبنی مواد کو فوری طور پر ہٹانے کے بارے میں بڑھتا ہوا دباؤ درپیش ہے۔


اس سے قبل، اُنھوں نے انتہا پسند اطلاعات کے حوالے سے وڈیوز یا تصاویر کے ’فنگر پرنٹس‘ اکٹھے کرنے کے حوالے سے مل کر کام کا آغاز کیا تھا، جس کام کا سماجی میڈیا کے پلیٹ فارمز پر تبادلہ کیا جا سکتا ہے۔

ٹیکنالوجی کے اداروں نے کہا ہے کہ اس نئے فورم کی تشکیل سے دہشت گردانہ تقاریر سے نبردآزما ہونے کے ضمن میں تحقیقی کمیشن بنانے اور ساتھ ہی، انسدادِ دہشت گردی کے ماہرین کے ساتھ مل کر کام کرنے میں مدد ملے گی۔

کمپنیوں کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اِس فورم کے تحت اس سلسلے میں کیے گئے کام کو یکجا کرنے اور اِن اداروں کے تعاون سے مستقبل کی پیش رفت، چھوٹے تکنیکی اداروں، متمدن معاشرے کے گروپوں اور تدریس سے وابستہ حضرات، حکومتوں اور یورپی یونین اور اقوام متحدہ جیسے قومی حدود سے ماورا اداروں سے بھی تعاون ممکن ہوگا۔

XS
SM
MD
LG