رسائی کے لنکس

سماجی میڈیا: ’احمد ہم تمہارے ساتھ ہیں‘


واقعہ کی مذمت کے لئے ہر ایک نے ’احمد ہم تمہارے ساتھ ہیں‘ کے الفاظ تحریر کئے ہیں; اور یہ تحریر لکھنے والوں کی تعداد 33 ہزار سے زائد ہوچکی ہے, جبکہ اس کی بپتا پر دھیان دینے والوں کی تعداد ایک دن میں 41 لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے

گھریلو ساختہ ڈیجٹیل گھڑی بنانے پر ٹیکساس کے اسکول سے معطل اور گرفتار کئے جانے والا نویں جماعت کا طالب علم سماجی ویب سائیٹ پر ایک ہیرو بن گیا ہے اور لاکھوں کی تعداد میں لوگ اس کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔

واقعہ کی مذمت کے لئے ہر ایک نے ’احمد ہم تمہارے ساتھ ہیں‘ کے الفاظ تحریر کئے ہیں اور یہ تحریر لکھنے والوں کی تعداد 33 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جبکہ اس کی کہانی پڑھنے والوں کی تعداد ایک دن میں 41 لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

عام لوگوں کے ساتھ ساتھ اہم ترین شخصیات نے بھی احمد محمد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

صدر اوباما نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں احمد محمد کو وائٹ ہاؤس مدعو کیا تو صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے بھی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں واقعہ کی مذمت کی ہے۔

فیس بک کے سربراہ، زکربرگ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لوگوں سے سوال کیا کہ’آپ نے یقیناٍ ٹیکساس کے 14 سالہ احمد کی اسٹوری پڑھی ہوگی، جس نے ایک گھڑی بنائی تھی اور جب اسے لے کر اسکول گیا تو اسے گرفتار کرلیا گیا۔ کچھ اچھا بنانے کا عزم اور مہارت رکھنے والے اس بچے کو گرفتار کرنے کی بجائے سراہا جانا چاہئے تھ۔ ہمارا مستقبل احمد جیسے لوگوں سے وابستہ ہے۔ پھر زکربرگ نے براہ راست اپنے پیغام میں طالب علم احمد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر تم کبھی فیس بک آنا چاہو تو میں تم سے ملنا پسند کروں گا، تم یہ تخلیق کا عمل جاری رکھو‘۔

ٹوئٹر پر احمد کے ساتھ یکجتی کا اظہار کرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور اس وقت سماجی ویب سائٹ پر احمد کی کہانی سرفہرست ہے۔

XS
SM
MD
LG