رسائی کے لنکس

صومالی قزاقوں نے ایک جہاز واپس کردیا، دو افراد یرغمال بنا لیے

"There were 51 deaths, 50 Somalis and the captain of the boat," police spokesman Pedro Cossa told journalists, saying the boat sank off the Suhavo Island in Cabo Delgado. He said the Tanzanian-owned boat was coming from Somalia carrying 129 illegal immigr

بتایا جاتا ہے کہ صومالی بحری قزاقوں نے ایک سمندری جہاز کو چھوڑ دیا ہے جب کہ دو یرغمالیوں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

یورپی یونین کی انسدادِ قزاقی سےمتعلق فورس نے پیر کو کہا کہ قزاقوں نے ’ایم وی اِزومی‘ نامی ایک جاپانی مال بردار جہازساڑھے چار ماہ تک یرغمال رکھنے کے بعد آزادکردیا ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاز اور اُس کے 20ارکان کو جن کا تعلق فلپین سے ہے 25فروری کو رہا کیا گیا اور سمجھا جاتا ہے کہ وہ کسی محفوظ بندرگاہ کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔

یورپی یونین فورس نے یہ بھی بتایا ہے کہ قزاقوں نے اومان کے ساحل سے ایک یونانی مال بردار جہاز کوپکڑ لیا ہے۔ یہ وہ علاقہ ہے جہاں ماضی میں صومالی قزاق حملہ کرتے رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ’دِی ایم وِی ڈوور‘ میں 23ارکان پر مشتمل عملہ سوار تھا جس میں سے19کا تعلق فلپین سے، تین کا رومانیہ اور ایک روس سے ہیں۔
دریں اثنا، ڈینمارک کی وزارتِ خارجہ نے پیر کے دِن کہا کہ قزاقوں نے ایک کشتی کو پکڑ لیا ہے جس میں ڈیمنارک کے سات شہری، جن میں سے تین بچے ہیں، سوار تھے۔ اِس میں کہا گیا ہے کہ یرغمالیوں نے کشتی کو گذشتہ ہفتے بحیرہٴ ہند سے یرغمال بنایا تھا اور اب اِسے صومالیہ کی طرف لے جارہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG