صومالیہ میں حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت موغادیشو میں دو بم دھماکوں میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے۔
یہ دھماکے ’ویلج ریستوران‘ پر کیے گئے جہاں عموماً سرکاری اہلکاروں کی نمایاں تعداد موجود ہوتی ہے۔
پولیس کے مطابق ایک دھماکا کار بم کے ذریعے کیا گیا جب کہ دوسرے میں خودکش حملہ آور ملوث تھا۔ ان دھماکوں میں لگ بھگ 24 افراد زخمی بھی ہوئے۔
دھماکوں سے ریستوران کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔
کسی گروہ نے فوری طور پر ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
مشتبہ شدت پسندوں نے گزشتہ برس ستمبر ہی میں اس ریستوران پر حملہ کیا تھا، جس میں 14 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
بعد ازاں نومبر میں ’ویلج‘ کے مالک کے ایک اور ریستوران پر حملے میں ایک محافظ ہلاک ہو گیا تھا۔