رسائی کے لنکس

صومالیہ میں ہتھیاروں سے لدے طیارے کو حادثہ، 4 ہلاک


حادثے کے مقام سے دھویں کے بادل بلند ہو رہے ہی۔
حادثے کے مقام سے دھویں کے بادل بلند ہو رہے ہی۔

صومالیہ کے لیے افریقی یونین کے مشن نے ’ٹوئیٹر‘ پر لکھا ہے کہ ایتھوپیا کی فضائیہ کے اس طیارے کے عملے میں شامل دو ارکان کو زندہ بچا لیا گیا۔

صومالیہ میں سکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ ہتھیاروں سے لدھے ہوئے ایتھوپیا کے ایک مال بردار طیارے نے جمعہ کو موغادیشو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کریش لینڈنگ کی، جس میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ لینڈنگ کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی اور اس سے سیاہ دھویئں کے گہرے بادل اُٹھتے دیکھائی دیے۔

صومالیہ کے لیے افریقی یونین کے مشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئیٹر‘ پر لکھا ہے کہ ایتھوپیا کی فضائیہ کے اس طیارے کے عملے میں شامل دو ارکان کو زندہ بچا لیا گیا اور اُنھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

اس حادثہ کی وجہ واضح نہیں، جب کہ ایتھوپیا کی جانب سے اس صورت حال پر ردِ عمل کا اظہار نہیں کیا گیا ہے۔

ایتھوپیا صومالی حکومت کو الشباب نامی شدت پسند گروہ سے لڑائی میں مدد دے رہا ہے۔ یہ گروہ صومالیہ میں اسلامی قوانین کے سخت شکل میں نفاذ کی کوششیں کر رہا ہے۔

شدت پسندوں سے بر سر پیکار افریقی یونین کے امن مشن نے بھی اس حادثے پر ’’دلی تعزیت‘‘ کا اظہار کیا ہے۔
XS
SM
MD
LG