رسائی کے لنکس

صومالیہ میں سرکاری فورسز کا باغیوں کے مزید ٹھکانوں پر قبضہ


صومالیہ میں سرکاری فورسز کا باغیوں کے مزید ٹھکانوں پر قبضہ
صومالیہ میں سرکاری فورسز کا باغیوں کے مزید ٹھکانوں پر قبضہ

صومالیہ میں حکومت نواز فورسز کا کہناہے کہ انہوں نے دارالحکومت میں اسلامی شورش پسند گروپ الشباب کے مزید کچھ ٹھکانوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

موگادیشو کے شہریوں کا کہناہے کہ انہوں نے جمعے کے روز بڑے پیمانے پر گولہ باری کی آوازیں سنیں۔ سرکاری اور افریقی یونین کے فوجیوں نے اس ہفتے کے شروع سے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان پر دباؤ میں اضافہ کردیاہے۔

فوجی عہدے داروں کا کہناہے کہ ان کی فورسز نے جھڑپوں کے بعد جمعے کے روز موگادیشو کے ہولوادنگ اور واردھیگلی اضلاع پر قبضہ کرلیا۔

الشباب کا موگادیشو کے زیادہ تر حصے پر کنٹرول ہے اور جنوبی اور وسطیٰ صومالیہ کا ایک بڑا حصہ گذشتہ کئی برسوں سے ان کے قبضے میں ہے۔

لیکن اب افریقی یونین کی حمایت یافتہ سرکاری فوج کو زمینی کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں۔ بدھ کے روز حکومت نے کہا تھا کہ اس کے فوجی دستوں نے موگادیشو میں الشباب سے تین اہم مقامات چھین لیے تھے جن میں وزارت دفاع کی سابقہ عمارت بھی شامل تھی۔

الشباب نے حکومتی دعوؤں کی نفی کی ہے۔

XS
SM
MD
LG