رسائی کے لنکس

صومالی قزاقوں نے 25 رکنی عملے سمیت بنگلہ دیشی بحری جہاز یرغمال بنا لیا


صومالی قزاقوں نے 25 رکنی عملے سمیت بنگلہ دیشی بحری جہاز یرغمال بنا لیا
صومالی قزاقوں نے 25 رکنی عملے سمیت بنگلہ دیشی بحری جہاز یرغمال بنا لیا

بنگلہ دیش کے عہدے داروں نے کہاہے کہ مشتبہ صومالی قزاقوں نے بھارتی ساحل سے پرے ان کے ایک مال بردار بحری جہاز کو یرغمال بنالیا ہے۔

بنگلہ دیش کے جہاز رانی کے محکمے کے سربراہ ریئرایڈمرل رحمن نے پیر کے روز کہا کہ ان کے بحری جہاز جہاں مونی کو اتوار کے روز بحیرہ عرب سے اغوا کرلیاگیا۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ جہاز پر، جو صومالیہ کی طرف بڑھ رہاتھا، عملے کے 25 بنگلہ دیشی ارکان سوار تھے ۔ بحری جہاز انڈونیشیا سے خام نکل یونان لے جارہاتھا۔

یورپی یونین ، نیٹو اور کئی دوسرے ملکوں کی نیوی کے دستے قزاقی کے واقعات روکنے کے لیے صومالیہ کے قریبی سمندروں میں گشت کررہے ہیں۔ سمندری نگرانی کے باوجود حالیہ برسوں میں صومالی بحری قزاقوں نے درجنوں بحری جہازوں کویرغمال بنا پر تاوان میں لاکھوں ڈالر وصول کیے۔

صومالیہ میں گذشتہ تقریباً 20 برس سے مضبوط مرکزی حکومت نہیں ہے اور ملک فرقہ وارانہ لڑائیوں میں گھرا ہواہے۔

XS
SM
MD
LG