رسائی کے لنکس

صومالی پارلیمنٹ کی میعاد میں توسیع پر امریکہ کی مایوسی


صومالی پارلیمنٹ کی میعاد میں توسیع پر امریکہ کی مایوسی
صومالی پارلیمنٹ کی میعاد میں توسیع پر امریکہ کی مایوسی

امریکہ نے صومالیہ کی عبوری پارلیمنٹ کی جانب سے اپنی معیاد میں تین سال کے اضافے کے فیصلے پر نکتہ چینی کی ہے ۔

امریکہ کے نائب وزیر خارجہ جیمز سٹین برگ نے جمعے کے روز اپنے نیروبی کے دورے میں کہا کہ واشنگٹن کو صومالیہ کی عبوری پارلیمنٹ کی کارکردگی سے مایوسی ہوئی ہے۔

صومالی پارلیمنٹ کے پاس اگست تک کا مینڈیٹ موجودتھا، مگر جمعرات کے روز پارلیمنٹ کے ارکان نے اپنے عہدے کی معیاد میں تین سال کے اضافے کے حق میں ووٹ دیا۔

اقوام متحدہ کے صومالیہ کے لیے خصوصی نمائندے نے بھی اس فیصلے پر اپنی مایوسی ظاہر کی ہے۔ آگسٹائن ماہگا کا کہنا ہے کہ صومالی عوام تبدیلی کی توقع رکھتے ہیں اور یہ ان کا حق ہے۔

20سال قبل ڈکٹیٹر محمد زیاد بری کی اقتدار سے علیحدگی کے بعد سے صومالیہ میں کوئی موثر مرکزی حکومت موجود نہیں ہے۔

موجودہ حکومت کے کنٹرول میں دارالحکومت موغادیشو کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔

XS
SM
MD
LG