رسائی کے لنکس

سابق وائس ایڈمرل کو قومی سلامتی کے مشیر کے عہدے کی پیش کش: ذرائع


وائس ایڈمرل رابرٹ ہارورڈ (فائل فوٹو)
وائس ایڈمرل رابرٹ ہارورڈ (فائل فوٹو)

خبر رساں ادارے روئیٹرز نے یہ بات امریکہ کے ان دو عہدیداروں کے حوالے سے بتائی ہے جو اس معاملے سے آگاہ ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے سابق وائس ایڈمرل رابرٹ ہارورڈ کو وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر کے عہدے کی پیش کش کی ہے۔

خبر رساں ادارے روئیٹرز نے یہ بات امریکہ کے ان دو عہدیداروں کے حوالے سے بتائی ہے جو اس معاملے سے آگاہ ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر کا عہدہ امریکہ کے انٹلیجنس کے ادارے کے سابق عہدیدار مائیک فلن کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہو گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق فوری طور پر یہ واضح نہیں ہے کہ کیا امریکہ کی سینٹرل کمانڈ کے سابق ڈپٹی کمانڈر ہارورڈ نے یہ پیش کش قبول کر لی ہے یا نہیں۔

وائٹ ہاؤس کے ایک ترجمان نے اس بارے میں فوری طور پر کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

فلن نے یہ اطلاعات سامنے آنے کے بعد پیر کو استعفیٰ دیے دیا تھا کہ انہوں نے صدر ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالنے سے قبل روس کے سفیر کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں روس کے خلاف عائد تعزیرارت کے بارے میں بات کی تھی۔

امریکی بحریہ میں خدمات سر انجام دینے کے دوران وہ بحریہ کی خصوصی فورس کے ساتھ وبستہ رہے اور اس دوران ہارورڈ نے عراق اور افغانستان میں بھی خدمات سرانجام دیں۔

ہارورڈ اب دفاعی سازو سامان بنانے والی امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کے ساتھ وابستہ ہیں اور وہ مشرق وسطیٰ اور متحدہ عرب امارت میں کمپنی کے کاروباری امور کے ذمہ دار ہیں۔

XS
SM
MD
LG