جنوبی افریقہ میں حکومت نے ہفتہ کو بتایا کہ تین ماہ سے اسپتال میں زیر علاج سابق صدر نیلسن منڈیلا کی حالت مستحکم لیکن ’نازک‘ ہے۔
صدر کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں نیلسن منڈیلا کی اسپتال سے اُن کے گھر منتقلی کی خبریں درست نہیں ہیں۔
یہ بیان اُن خبروں کی جواب میں جاری کیا گیا جن میں کہا گیا تھا کہ نیلسن منڈیلا کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
صدر جیکب زوما کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نیلسن منڈیلا بدستور ’پریٹوریا‘ کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
پھیپھٹروں کے انفکیشن اور سانس کی تکلیف کے باعث پچانوے سالہ مسٹر منڈیلا کو آٹھ جون کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
حالیہ برسوں میں بیماری کے باعث سابق صدر نیلسن منڈیلا اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرائے جاتے رہے ہیں۔
نسل پرستی کے خلاف علامت سمجھے جانے والے نیلسن منڈیلا نے 27 سال جیل کاٹی۔