جنوبی افریقہ نے پاکستان کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں211 رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کر لی۔
جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستان کی پوری ٹیم 268 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 253 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے سب سے کم اسکور 49 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔
جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز 278 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر ختم کردی اور پاکستان کو فتح کے لیے 480 رنز کا ہدف دیا تھا۔ اے بی ڈی ویلیرز نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار 103 رنز اسکور کیے اور وہ آؤٹ نہیں ہوئے۔
پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز کچھ اچھا نہیں تھا صرف 82 رنز کے مجموعی اسکور پر اس کی چار وکٹیں گر گئیں تھیں۔ کپتان مصباح الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سب سے زیادہ 65 رنز اسکور کیے لیکن وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے جب کہ اسد شفیق نے 56 اور ناصر جمشید نے 46 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے سٹین نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انھوں نے ٹیسٹ میچ میں مجموعی طور پر 11 وکٹیں حاصل کیں۔
سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 14 فروری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔