واشنگٹن —
کیپ ٹاون ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک جنوبی افریقہ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو انتالیس رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کے تمام پانچ کھلاڑیوں کو سعید اجمل نے آوٹ کیا۔
اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم 338 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی تھی۔ پاکستانی اننگز کی خاص بات 33 رنز پر چار کھلاڑیوں کے آوٹ ہو نے کے بعد یونس خان اور اسد شفیق کی سنچریوں کی بدولت میچ میں واپسی تھی۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے فلینڈر نے پانچ، مورکل اور پیٹرسن نے دو، دو جب کہ سٹیئن نے ایک وکٹ حاصل کی۔
جنوبی افریقہ نے پاکستان کے 338 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں دوسرے روز کے کھیل کے اختتام تک پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو انتالیس رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کو پاکستان کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لیے مزید 199 سکور درکار ہیں جبکہ اس کے پاس ابھی پانچ وکٹیں باقی ہیں۔
کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو ایک، صفر سے برتری حاصل ہے۔