واشنگٹن —
جنوبی افریقہ دنیا کے سب سے بڑے ریڈیو ٹیلی سکوپ لگانے کی میزبانی کی تیاریوں میں ہے۔ دنیا کے سب سے بڑی ریڈیو ٹیلی سکوپ لگانے کے لیے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس ٹیلی سکوپ کوSquare Kilomete Array یا SKA کا نام دیا گیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہ ٹیلی سکوپ اب تک کی ٹیکنالوجی سے بنائی جانے والی کسی بھی ڈیوائس سے پچاس گنا زیادہ طاقتور ہوگا اور کائنات کے نقطہِ آغاز سے متعلق سوالات کا کھوج لگائے گا۔
جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن سے تقریبا تین گھنٹے کی مسافت پر ایرڈ اور کارُو کے صحرا موجود ہیں۔ اور اسی مقام پر دنیا کا سب سے بڑا ٹیلی سکوپ لگایا جائے گی۔
جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا دونوں ممالک اس ٹیلی سکوپ کی میزبانی کے خواہاں تھے۔ تقریباً ایک سال قبل یہ فیصلہ کیا گیا کہ SKA ٹیلی سکوپ کی میزبانی جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا دونوں کو ہی سونپی جائے گی۔ لیکن اس ٹیلی سکوپ کا بڑا حصہ جنوبی افریقہ میں نصب کیا جائے گا۔
SKA کی تعمیر کا آغاز 2016ء میں شروع کیا جائے گا جبکہ یہ 2024ء تک مکمل طور پر تیار ہو جائے گا۔ لیکن ایک آزمائشی ٹیلی سکوپ تیار کر لی گئی ہے جو اس جدید ٹیکنالوجی کی جانچ کو ممکن بنائے گی۔