جنوبی افریقہ کے حکام نے کہاہے کہ وہ جمعرات کے روز جوہانسبرگ شہر کے باہرایک مسافر ریل گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔
ملک کے ریلوے کے حکام کا کہناہے کہ مضافاتی قصبے سوویٹوکے قریب ایک مسافر ریل گاڑی کے ایکسرپس مال گاڑی سے ٹکرا کرتباہ ہونے کے نتیجے میں سات سو سے زیادہ مسافر زخمی ہوئے۔
عہدےداروں کا کہناہے کہ تمام زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں پہنچایا گیا اور ان میں سے زیادہ تر افراد کو بعدازاں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔
عہدے داروں کا کہناہے کہ حادثے کی تحقیقات میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔
ٹرین کے حادثے کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹرانسپورٹ کی انجمن اور کاروباری افراد کی مشترکہ تنظیم نے حکام کو ریلوے کے حفاظتی نظام پر خبردار کیا ہے۔
یونین کا کہناہے کہ مزوروں کے نمائندے کئی برسوں سے مسافر گاڑیوں کے حفاظتی نظام پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے چلے آرہے تھے۔
مزور یونین کا کہناتھا کہ اگر حکومت نے مسافر ٹرینوں کی حفاظت کے لیے مناسب انتظامات نہ کیے تومستقبل میں مزید حادثے ہوسکتے ہیں۔