رسائی کے لنکس

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ: پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ، فواد عالم کی ٹیم میں واپسی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کی ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں میزبان انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم کی لگ بھگ گیارہ برس بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

جمعرات کو ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اس میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک اور میزبان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

شاداب خان کی جگہ پاکستان ٹیم میں فواد عالم کی واپسی ہوئی ہے جب کہ انگلش ٹیم میں فاسٹ بالر جوفرا آرچر کی جگہ سیم کران اور بین اسٹوک کی جگہ زیک کرالے کو شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں انگلینڈ کو 0-1 کی سبقت حاصل ہے۔ انگلینڈ نے مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کے لیے پاکستان کے بیٹنگ لائن اپ میں شان مسعود، عابد علی، اظہر علی اور نائب کپتان بابر اعظم ہیں جب کہ مڈل آرڈر میں اسد شفیق، فواد عالم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ہیں۔

بالنگ کے شعبے میں پاکستان کے پاس نوجوان فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور محمد عباس ہیں۔

اسپن بالرز میں پاکستان کے پاس فل ٹائم اسپینر یاسر شاہ، آل راؤنڈر فواد عالم اور اظہر علی ہیں۔

ادھر انگلینڈ کی ٹیم رائے برنس، ڈوم سبلی، زیک کرالے، جو روٹ، اولی پوپ، جوس بٹلر، کرس واکس، سیم کران، ڈوم بیس، اسٹوورٹ براڈ اور جیمس اینڈرسن شامل ہیں۔

مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کی شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا ایک مضمون جاری کیا تھا جس میں انہوں نے شائقین کرکٹ کو ناامید نہ ہونے کا مشورہ دیا تھا۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں ٹیم بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کرے گی۔

دوسری جانب انگلش ٹیم نے بھی ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں کامیابی کے لیے بھرپور ٹریننگ کی ہے۔

XS
SM
MD
LG