رسائی کے لنکس

اسپین: سعودی شہزادے کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ


اسپین: سعودی شہزادے کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ
اسپین: سعودی شہزادے کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ

اسپین نے بحیرہ روم کے ایک جزیرے آئیبزا کے قریب ا یک پرتعیش کشتی میں ایک سعودی شہزادے کی جانب سے ایک ہسپانوی خاتون سے جنسی زیادتی کے الزامات کی دوبارہ تحقیقات شروع کردی ہیں۔

شہزادہ الولید بن طلال پر ، جن کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے،الزام ہے کہ انہوں نے اگست 2008ء میں ایک 20 سالہ ہسپانوی ماڈل کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

خاتون نے اپنی شکایت میں کہاتھا کہ انہیں ایک پرتعیش کشتی میں اس وقت جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جب وہ نیند کی دوا کے زیر اثر تھیں۔ مگر پچھلے سال جزیرے کے ایک جج نے اس مقدمے کو ثبوت کی عدم موجودگی کی بنا پر خارج کردیاتھا۔

لیکن اسپین کی ایک اعلیٰ عدالت نے، جس کے دائرہ اختیار میں آئبیرا کا علاقہ شامل ہے، بدھ کے روز متعلقہ جج کو دوبارہ تحقیقات شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہزادے کی طلبی کے سمن جاری کیے جائیں۔

مقدمہ دوبارہ شروع کرنے کے عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ اسپین کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹوکسی کولوجی اور فورنسک سائنس کے نتائج سے جنسی زیادتی کے ارتکاب اور خاتون کے پیشاب میں نیند آور دوا کے شواہد ملے ہیں۔

شہزادے کے ایک ترجمان نے ان الزامات کو مکمل طورپر جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ایسا واقعہ کبھی رونما نہیں ہوا۔

XS
SM
MD
LG