حکومت پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت ایم کیو ایم کے قائد، الطاف حسین کو ’تمام قانونی اور اخلاقی مدد‘ فراہم کرے گی۔
منگل کی شام جاری ہونے والے ایک بیان میں، ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم نے لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کو ہدایات دے دی ہیں کہ مسٹر الطاف حسین کو قونصلر کی خدمات فراہم کی جائیں۔
ساتھ ہی، ترجمان نے ’لندن میں ایم کیو ایم کے قائد کی گرفتاری کے بعد کراچی میں سامنے آنے والے رد عمل پر افسوس کا اظہار کیا ہے‘۔
ترجمان نے کہا ہےکہ حالانکہ گرفتاری کے بعد لوگ بے چین تھے، لیکن قانون اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ کسی واقعے کے باعث ہونے والے رد ِعمل میں کسی کی جان جائے، یا ملکیت کو نقصان پہنچے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے حکومت سندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ کراچی میں لوگوں کی زندگی اور ملکیت کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
ترجمان کے بقول، ’وزیر اعظم نے لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کو بھی ہدایات دی ہیں کہ مسٹر الطاف حسین کو قونصلر کی خدمات فراہم کی جائیں‘۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ’حکومت مسٹر الطاف حسین کو تمام قسم کی قانونی اور اخلاقی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے‘۔