رسائی کے لنکس

سری لنکا، بھارت اور بنگلادیش کی میزبانی کرے گا


آئندہ سال 8 سے 20 مارچ تک ’’نیداہاس ٹرافی‘‘ کے نام سے ہونے والی ٹی 20 تین ملکی سیریز میں مجموعی طور پر سات میچز کھیلے جائیں گے۔

سری لنکا آئندہ سال اپنی آزادی کی 70 سالہ تقریبات کے موقع پر تین ملکی ٹی 20سیریز کے لئے بھارت اور بنگلا دیش کی میزبانی کرے گا۔

سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) کے پریس ریلیز کے مطابق آئندہ سال 8 سے 20 مارچ تک ’’نیداہاس ٹرافی‘‘ کے نام سے ہونے والی ٹی 20 تین ملکی سیریز میں مجموعی طور پر سات میچز کھیلے جائیں گے۔

سیریز کے تمام میچز کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں ہوں گے، جس کے دوران ہر ٹیم ایک دوسرے کے ساتھ دو، دو میچ کھیلے جائیں گے جس کے بعد 20 مارچ کو فائنل کھیلا جائے گا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر راہول جوہری کا کہنا ہے :

’’ سری لنکا کی 70 سالہ تقریبات کا حصہ بننا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے، سری لنکا اور بنگلادیش سے زیادہ کوئی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کا قریبی دوست نہیں، اس لئے دعوت ملتے ہی ہم نے فوری حامی بھرلی ۔‘‘

سری لنکا کرکٹ کے صدر سماتھی پالا نے بھی ایسے ہی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’ 70 سال ایک طویل سفر ہے اور اسے شایان شان طریقے سے منانے کی ضرورت ہے۔‘‘

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’’ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے قریبی ہمسایہ ممالک ان تقریبات میں ہمارے ساتھ ہیں، جو کرکٹ کی بہتری کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔‘‘

XS
SM
MD
LG