رسائی کے لنکس

نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 266 رنز درکار


نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 266 رنز درکار
نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 266 رنز درکار

بھارتی شہر ممبئی کے وینکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 265 اسکور بنائے۔ دسویں عالمی کپ کے گروپ اے کے جمعہ کو ہونے والے اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

سری لنکا کی طرف سے سب نمایاں بلے باز سنگاکارا رہے جنہوں نے 111 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کے ابتدا میں ہی دو کامیابیاں ملیں اور ایک موقع پر 19 کے مجموعی اسکور پر سری لنکا کے دو کھلاڑی آوٹ ہو گئے تھے جس کے بعد سنگاکارا نے جے وردنے کے ساتھ مل کر اسکور کو آگے بڑھایا۔

نیوزی لینڈ کے باؤلر ساؤتھی نے سری لنکن بلے باز دلشان کو تین کے انفراد ی اسکور پر آؤٹ کیا جب کہ اس قبل آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھرنگا تھے جو تین کے انفرادی اسکور پر رن آؤٹ ہوئے۔

دونوں ٹیمیں پہلے ہی کوارٹر فائنل میں پہنچ چکی ہیں تاہم اس میچ کا نتیجہ گروپ اے میں چوٹی کی چار ٹیموں کی حتمی پوزیشنوں کا تعین کرے گا۔

اس گروپ سے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی دوسری دو ٹیمیں پاکستان اور آسٹریلیا ہیں۔

XS
SM
MD
LG