رسائی کے لنکس

پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے لیے ڈرافٹنگ مکمل


نجم سیٹھی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پی ایس ایل3 کا فائنل کراچی میں کرانے کا ’کمٹمنٹ ‘ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ایس ایل3 کے لئے اسٹارز کی لائن اپ پہلے سے بہتر ہے۔

فروری 2018 میں ہونے والے ’پاکستان سپر لیگ‘ کے تیسرے ایڈیشن کے لئےلاہور میں اتوار کی شام کھلاڑیوں کا ڈرافٹ عمل میں آ گیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ ایک تقریب ہوئی جس میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی، فرنچائز مالکان، کوچز اور دیگرشخصیات نے شرکت کی۔

نجم سیٹھی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پی ایس ایل 3 کا فائنل کراچی میں کرانے کا ’کمٹمنٹ ‘ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ایس ایل3 کے لئے اسٹارز کی لائن اپ پہلے سے بہتر ہے۔

انہوں نے ’پی ایس ایل ‘کے تیسرے ایڈیشن سے شامل ہونے والی نئی ٹیم ’ملتان سلطان ‘کو ٹورنامنٹ کے لئے خوش آئند قرار دیا۔

پی سی بی کی جانب سے ڈرافٹ میں شامل کھلاڑیوں کی فہرست کے مطابق 501 مقامی اور دو سو سے زائد غیر ملکی کھلاڑی ڈرافٹ کیلئے دستیاب تھے۔

ڈرافٹ میں ہر ٹیم نے ’پلاٹینم‘،’ ڈائمنڈ‘ اور’ گولڈ‘ کیٹیگری سے ایک ایک اور ’ ایمرجنگ ‘اور سلور کیٹیگری سے دو، دو کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ۔

ہر اسکواڈ 20 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ۔ اس میں سپلیمنٹری راؤنڈ منتخب ہونے والی ٹیموں کے چار چار کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ہر ٹیم اسکواڈ میں موجود 20 کھلاڑیوں پر زیادہ سے زیادہ 12 لاکھ ڈالرز تک خرچ کر سکے گی۔

پلاٹینم کیٹیگری
پلاٹینم کیٹیگری کے لئے لاہور قلندرز نے کرس لین ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے جے پی ڈومنی کو منتخب کیا۔کراچی کنگز نے کولن انگرام، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شین واٹسن، پشاور زلمی نے ڈوائن براوو اور ملتان سلطانز نے عمران طاہر کو منتخب کیا ۔

ڈائمنڈ کیٹیگری
ڈائمنڈ کیٹیگری میں سے اسلام آباد یونائٹیڈ نےکیپر لیوک رونچی ، لاہور قلندرز نے مستفیض الرحمٰن کو منتخب کیا۔کراچی کنگز نے مچل جانسن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کارلوس بریتھ ویٹ، پشاور زلمی نے تمیم اقبال اور ملتان سلطانز نے ڈیرن براوو کا انتخاب کیا۔

گولڈ کیٹیگری
کراچی کنگز نے گولڈ کیٹیگری میں لیوک رائٹ، اسلام آباد یونائٹیڈ نے فہیم اشرف، پشاور زلمی نے حماد اعظم ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راحت علی، لاہور قلندرز نے بلال آصف اور ملتان سلطان نے احمد شہزاد کو منتخب کیا ہے۔

سلور کیٹیگری
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے رمیز راجہ جونئیر، ڈیوڈ ویز اور سعد علی؛ ملتان سلطانز نے محمد عباس اور نکولس پورن؛ لاہور قلندرز نے رضا حسن اور سہیل اختر؛ اسلام آباد یونائیٹڈ نے سیم بلنگز اور ظفر گوہر؛ کراچی کنگز نے تابش خان اور پشاور زلمی نے سعد نسیم اور تیمور سلطان کو چنا۔

ایمرجنگ کیٹیگری
اس کیٹیگری کے لئے لاہور قلندرز نےشاہ آفریدی ، اسلام آباد یونائیٹڈ نےصاحبزادہ فرحان ،کراچی کنگز نے محمد عرفان جونیئر ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سعود شکیل ، پشاور زلمی نے ثمین گل اور ملتان سلطانز نے عبد اللہ شفیق کو اپنی ٹیم کو حصہ بنایا۔

اسی کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں لاہور قلندرز نے غلام مدثر ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے طلعت حسین؛ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حسان خان؛ کراچی کینگز نے اوئن مارگن اور حسن محسن؛ پشاور زلمی نے ابتسام شیخ اور ایون لوئس، اور ملتان سلطان نے سیف بدرکو چنا۔

سپلیمنٹری کیٹیگری
اس کیٹیگری کے لیے لاہور قلندرز نے میتھیوز ، مچل مکلینگھن ،گلریز صدف؛ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایلکس ہیلز،ڈیویڈ ولی،محمد حسن؛ پشاور زلمی نے آنڈرے؛ کراچی کنگز نے کولن منرو ، سیف اللہ بنگش؛ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیسن روئے، محمد اعظم خان، راشد خان؛ ملتان سلطانز نے ہرڈس ولجوائن ، عمر صدیق اور عمر گل کو اپنی ٹیم کے لئے منتخب کیا ۔

ٹیموں میں پہلے سے موجود کھلاڑیوں کی بات کریں تو یہ فہرست کچھ اس طرح تھی:

ملتان سلطانز: شعیب ملک، کیرون پولارڈ، کمار سنگاکارا، سہیل تنویر، محمد عرفان، جنید خان، صہیب مقصود، عرفان خان اور کاشف بھٹی۔

پشاور زلمی: ڈیرن سیمی، محمد حفیظ، وہاب ریاض، شکیب الحسن، کامران اکمل، حسن علی، حارث سہیل، کرس جورڈن اور محمد اصغر۔

کراچی کنگز: عماد وسیم، شاہد آفریدی، عثمان خان، اسامہ میر، خرم منظور، روی بوپارا، بابراعظم، محمد عامر اور محمد رضوان ۔

لاہور قلندرز: برینڈن میکولم، عمراکمل، سنیل نارائن، فخر زمان، یاسر شاہ، کیمرون ڈلپورٹ، عامر یامین، بلاول بھٹی اور سہیل خان ۔

اسلام آباد یونائٹیڈ: مصباح الحق، محمد سمیع، آندرے رسل، رومان رئیس، شاداب خان، سیموئل بدری، افتخار احمد، عماد بٹ اور آصف علی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد، کیون پیٹرسن، ریلوے روسو، محمد نواز، انور علی، محمد اللہ، عمر امین، میر حمزہ اور اسد شفیق ۔

تمام کھلاڑیوں کی فہرست دیکھیں تو گزشتہ دونوں ایڈیشنز کی نسبت اس مرتبہ زیادہ بڑی تعداد میں انٹرنیشنل اسٹارز پاکستان سپر لیگ میں نظر آئیں گے ۔

پی سی ایل کی تمام چھ فرنچائزز کے کپتانوں کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے ۔ شعیب ملک ملتان سلطان، عماد وسیم کراچی کنگز، مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹڈ ، ڈیرن سیمی پشاور زلمی، برینڈن میکولم لاہور قلندرز اور سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کپتان ہوں گے۔

XS
SM
MD
LG