رسائی کے لنکس

مشہور ٹی وی سیریز ’سٹار ٹریک‘ کے ’کیپٹن کرک‘ آخرکار خلا میں پہنچ گئے


شاٹنر کے خلا میں جانے کے موقع پر ایک تصویر۔ 13 اکتوبر 2021
شاٹنر کے خلا میں جانے کے موقع پر ایک تصویر۔ 13 اکتوبر 2021

امریکی ٹی وی کی سائنس فکشن ٹی وی سیریز سٹار ٹریک میں کیپٹن کرک کے نام سے مشہور اداکار ولیم شاٹنر 90 برس کی عمر میں دنیا کے ریئس ترین شخص جیف بیزوز کی خلابازی کی کمپنی بلیو اوریجن کی مدد سے خلا کا سفر کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

ولیم شاٹنر اور ان کے مزید تین ساتھی مسافر بلیو اوریجن کے خلائی جہاز میں زمین سے 107 کلومیٹر کی بلندی پر، خلا میں داخل ہوئے اور امریکی ریاست ٹیکساس کے مغربی صحرا میں پیراشوٹ کی مدد سے ان کا جہاز واپس اتر آیا۔ ان کی اس فلائٹ نے مکمل ہونے کے لیے محض دس منٹ کا وقت لیا۔

شاٹنر نے جیف بیزوز کو بتایا کہ ’’آپ نے مجھے ایک بہترین تجربہ حاصل کرنے کا موقع دیا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ وہ اس تجربے کو کبھی بھول نہیں پائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیلے آسان کی جانب جاتے ہوئے جب ایک دم سیاہ رنگ کے خلا میں انسان داخل ہوتا ہے تو اسے محسوس ہوتا ہے کہ ’’واہ، یہی موت ہے، یہی ہے جس کا میں نے مشاہدہ کیا۔‘‘

اس خلائی دورے کے بعد ولیم شاٹنر خلا میں جانے والے سب سے عمر رسیدہ فرد بن گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق سائنس فکشن کے مداح ولیم شاٹنر کے خلا میں جانے پر بہت پرجوش تھے۔ سٹار ٹریک میں اپنے کردار میں وہ ایک خلائی جہاز کے مدبر کمانڈر کے طور پر نظر آتے تھے۔ وہ امریکی ٹیلی وژن سے منسلک پہلے ستارے ہیں جو خلا میں جگمگائے۔ انٹرنیٹ پر مداح کیپٹن کرک کردار کا مشہور قول ’خطرہ مول لینا ہی ہمارا کاروبار ہے، اس سٹار شپ کا یہی مقصد ہے۔‘‘ شئیر کرتے رہے۔

خلائی لباس کی کہانی
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:32 0:00

یاد رہے کہ ولیم شاٹنر نے امریکی ٹی وی پر 1966 سے 1969 تک نشر ہونے والی ٹی وی سیریز سٹار ٹریک میں ایک سٹار شپ یا خلائی جہاز کے کمانڈر کا کردار ادا کیا تھا۔

ایمازون کے بانی جیف بیزوز سٹار ٹریک کے پرستار ہیں اور انہوں نے اس سیریز پر بعد میں بننے والی فلموں میں سے ایک میں ایک مختصر کردار بھی ادا کیا تھا۔ وہ اس فلم میں خلائی مخلوق کے کردار میں نظر آئے تھے۔

XS
SM
MD
LG