رسائی کے لنکس

سمندری طوفان فلوریڈا کیز سے ٹکرا گیا


ٹمپا، فلوریڈا میں طوفان آئزک سے نمٹنے کی تیاریاں
ٹمپا، فلوریڈا میں طوفان آئزک سے نمٹنے کی تیاریاں

امریکہ کے نیشنل ہریکین سینٹر کا کہنا ہے کہ اِس وقت آئزک کی رفتار 100کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، اور ہوا کے تیز دباؤ کے باعث 30سینٹی میٹر بارش متوقع ہے

سمندری طوفان آئزک امریکہ کی وسطی سرزمین سے دور فلوریڈا کیز کے علاقے سے ٹکرایا ہے، جس کی رفتار طوفان کےدرجے کے برابر یا اِس سے قریب قریب ہے۔

امریکہ کے نیشنل ہریکین سینٹر کا کہنا ہے کہ اِس وقت آئزک کی رفتار 100کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، اور ہوا کے تیز دباؤ کے باعث 30سینٹی میٹر بارش متوقع ہے۔

کہیں کہیں جھکڑ چلنے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے،جن میں کیز کے علاقے کا کچھ حصہ اور وسطی اور جنوبی فلوریڈا شامل ہے۔

مسی سیپی نہر کے مشرقی حصے سے لے کر فلوریڈا کے انڈین پاس علاقے تک کے رقبے میں سمندری طوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ سمندری طوفانوں کا خطرہ نیو اورلینز کے نیومیٹروپولٹن علاقے کو درپیش ہوسکتا ہے، جہاں2005ء میں ہریکین قطرینہ ٹکرایا تھا جِس کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے تھے۔

ہفتے کے روز آئزک کیوبا کے مشرقی حصےسے ٹکرایا جِس سے قبل طوفانی بارشوں کے باعث ہیٹی میں چار افراد ہلاک ہوئے، جو اب تک 2010ء کے تباہ کُن زلزلے کے اثرات جھیل رہا ہے۔ کیوبا سے کسی جانی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی۔

طوفان کے خطرے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے امریکی ریپبلیکن پارٹی ٹمپا میں ہونے والے اپنے قومی کنوینشن کے افتتاحی تقریب میں کچھ ردو بدل کرنے پر مجبور ہوا ہے۔
XS
SM
MD
LG