جنوبی سوڈان کے صدر چینی رہنماؤں سے ملاقات کے لیے بیجنگ کا دورہ کر رہے ہیں جب کہ سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان تنازع پر غور کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا بند کمرے میں اجلاس بھی منگل کو ہو رہا ہے۔
صدر سلوا کیر کی منگل کو چین کے صدر ہو جن تاؤ سے ملاقات طے ہے جب کہ وہ اپنے دورے کے دوران جنوبی سوڈان کے سفارت خانے کا بھی افتتاح کریں گے۔
امریکہ، چین اور دیگر عالمی طاقتیں سوڈان اور جنوبی سوڈان پر زور دیتی آئی ہیں کہ وہ لڑائی ختم کر کے اور امن مذاکرات کو بحال کریں۔
سوڈان کے صدر عمر البشیر نے پیر کو کہا تھا کہ جنوبی سوڈان سے مذاکرات کا کوئی مستقبل نہیں ہے کیوں کہ ان کے بقول جنوب صرف ’بندوق اور اسلحہ‘ کی زبان سمجھتا ہے۔