رسائی کے لنکس

لڑائی میں 400 مخالف فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ


سوڈان کے حکام نے تیل کے ذخائر والے علاقے ہیگلیگ میں لڑائی کے دوران 400 مخالف فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

جنوبی سوڈان نے اتوار کو علاقے سے اپنا انخلا مکمل کرلیا اور سوڈان کے حکام کے دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

تیل کی دولت سے مالا مال اس علاقے پر دونوں ملکوں حق ملکیت کے دعویدار ہیں اور شمال سے آزادی کے ایک سال سے بھی کم عرصے میں شروع ہونے والی جھڑپوں کے باعث کسی بھی بڑی جنگ کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

جنوبی سوڈان کا کہنا ہے کہ اس نے بین الاقوامی دباؤ میں اپنی فوجیں علاقے سے نکالی ہیں لیکن سوڈان نے کہا ہے کہ شکست کے قریب ہونے کی وجہ سے جنوبی فوجیں بے دخل ہوئی ہیں۔

بین الاقوامی برادری دونوں ملکوں کو تیل کی آمدن اور شہریت کے مسائل سمیت دیگر تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیتی آرہی ہے۔

XS
SM
MD
LG