سوڈان کے صدر عمر البشیر عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے جنگی جرائم ا ور نسل کشی کے الزامات کے تحت گرفتاری کے احکامات کی ایک بارپھر پرواہ نہ کرتے ہوئے ہفتے کے روز سعودی عرب پہنچے۔
سوڈانی اور سعودی عرب کے خبررساں اداروں کی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ مسٹر بشیر خرطوم سے بذریعہ طیارہ جدہ پہنچے جہاں سعودی عہدے داروں نے ان کا استقبال کیا۔
سوڈانی لیڈر نے کہا ہے کہ وہ حج اراد ے سے مکہ آئے ہیں۔
مسٹر بشیر دوسال قبل بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے ان کے خلاف الزامات عائد کیے جانے کے بعد سے کئی موقعوں پر سوڈان سے باہر کے دورے کرچکے ہیں ۔
ان کے بیرونی دورے یا تو ان ممالک میں تھے جو بین الاقوامی عدالت کے دائرہ اختیار کو تسلیم نہیں کرتے یا وہ سوڈان کی پڑوسی ریاستوں مثلاً چاڈ اور کینیا گئے تھے جنہوں نے ان کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت کے احکامات پر عمل نہ کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔