رسائی کے لنکس

سعودی عرب نے فلاحی پروگراموں کی رقوم میں اضافہ کردیا


سعودی عرب نے فلاحی پروگراموں کی رقوم میں اضافہ کردیا
سعودی عرب نے فلاحی پروگراموں کی رقوم میں اضافہ کردیا

سعودی عرب کے شاہ عبداللہ نے عرب دنیا میں عوامی مظاہروں کی لہر سے اپنے ملک کو محفوظ رکھنے کے لیے سماجی بھلائی کے پروگراموں کے لیے رقوم میں اضافہ کردیا ہے۔

بدھ کے روز سامنے آنے والی خبروں کے مطابق حکومت نئے گھروں کی فنڈنگ پر تقریباً 11 ارب ڈالر اور یوٹیلیٹی بلوں، مکانوں کی مرمت اور تعلیم پرمزید اربوں ڈالر صرف کرے گی۔

شاہ عبداللہ نے سرکاری ملازموں کی تنخواہوں میں 15 فی صد اضافے کا حکم بھی دیا ہے۔

شاہ عبداللہ اپنے علاج کے سلسلے تین ماہ بیرون ملک گذارنے کے بعد بدھ کے روز وطن واپس پہنچے ۔

شاہ عبداللہ کی عمر اس وقت 80 سال سے زیادہ ہے۔ گذشتہ نومبر میں ان کا نیویارک میں ریڑھ کی ہڈی کے ایک حصے میں خون کے انجماد کا پیچیدہ آپریشن ہواتھا۔ جب کہ دسمبر میں نیویارک میں ہی انہیں ایک اور آپریشن سے گذرنا پڑاتھا۔

XS
SM
MD
LG