کراچی —
سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ الشیخ نے کہا ہے کہ ’خود کش حملے حرام ہیں۔ خود کش حملہ آور سنگین مجرم ہیں۔ وہ جہنم میں جائیں گے۔ یہ حملے ایسے افراد کرتے ہیں جنہیں جہنم میں جانے کی جلدی ہے‘۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے، اے ایف پی نے روزنامہ ’الحیات‘ کے حوالے سے کہا ہے کہ خود کش حملوں سے متعلق ان خیالات کا اظہار مفتی اعظم نے دارالحکومت ریاض میں دیئے گئے ایک لیکچر کے دوران کیا۔
اُن کے بقول، ’خود کش حملہ آور اپنے ذہن سے عاری ہوتے ہیں۔ انہیں اپنے آپ اور معاشروں کو تباہ کرنے کے لئے بطور ہتھیار استعمال کیا جاتا ہے‘۔
شیخ عبداللہ اس سے قبل فروری سنہ 2010ء میں بھی دہشت گردی کو غیر اسلامی عمل قرار دے کر اس کی سخت الفاظ میں مذمت کر چکے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ’اِن حملوں سے نا تو اسلام کو کوئی فائدہ پہنچتا ہے، نہ ہی حملہ آور خود کوئی فائدہ اٹھا پاتا ہے‘۔
اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور پوری انسانیت کے دشمن ہیں۔ اس کام کو وہی لوگ کرتے ہیں جنہیں جہنم میں جانے کی جلدی ہے‘۔
سعودی مفتی کا بیان ایسی صورتحال میں سامنے آیا ہے جب خطے کے کچھ ممالک میں خود کش دھماکوں کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔