رسائی کے لنکس

آسٹریلیا: پہلی اننگز 538 رنز پر ڈکلیئر


دوسرے روز آسٹریلیا نے 365 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی اوربیٹسمینوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے لنچ سے قبل صرف ایک وکٹ گنواکر اسکور میں 89 رنز کا اضافہ کیا۔کھانے کے وقفے پر آسٹریلیا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 454 رنز بنا لئے تھے۔

سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلوی بیٹسمینوں نے رنز کا ڈھیر لگا دیا۔کپتان اسمتھ نے538 رنز8 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی۔ میٹ رینشا، وارنر اور ہینڈزکومب نے سنچریاں اسکور کیں۔

سڈنی میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے 365 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی اوربیٹسمینوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے لنچ سے قبل صرف ایک وکٹ گنواکر اسکور میں 89 رنز کا اضافہ کیا۔ کھانے کے وقفے پر آسٹریلیا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 454 رنز بنا لئے تھے۔

کھیل کے پہلے سیشن میں آؤٹ ہونے والے واحد بیٹسمین میٹ رینشا نے184رنز کی اننگز کھیلی، انہیں عمران خان نے کلین بولڈ کیا۔

کھانے کے وقفے کے بعد آسٹریلیا نے 4 وکٹیں گنواکر اسکور میں 84رنز کا اضافہ کیا۔ کارٹ رائٹ 37 ، میتھیو ویڈ 29 ،مچل اسٹارک 16 رنز اورہنڈز کومب 110 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ، اسکور جب 538 رنز پر پہنچا تو کپتان اسٹیون اسمتھ نے اننگز ڈکلیئر کردی۔

پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3 جبکہ عمران خان اور اظہر علی نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔

XS
SM
MD
LG