رسائی کے لنکس

پُرتشدد واقعات: عرب لیگ نے شام کی رکنیت معطل کردی


ہفتے کوقاہرہ میں ہونے والاعرب لیگ کا ہنگامی اجلاس
ہفتے کوقاہرہ میں ہونے والاعرب لیگ کا ہنگامی اجلاس

حالیہ دنوں کے دوران شام میں پُر تشدد کارروائیاں جاری رہی ہیں اور سرگرم کارکنوں نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعے کے روز سکیورٹی فورسز نے 26افراد کو ہلاک کیا

عرب لیگ کے ارکان نےشام کی رکنیت کومعطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاوقتیکہ صدر بشار الاسد کی حکومت احتجاجی مظاہروں کےخلاف پُرتشدد کارروائی بند کرنے کےاپنے وعدے پر عمل درآمد نہیں کرتی، جِس بات پر امن منصوبے کے تحت پہلے ہی اتفاق ہوچکا ہے۔

قطری وزیر اعظم اور عرب لیگ کے سربراہ حماد بن جاسم الثانی نے ہفتے کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ اِس 22 رکنی گروپ میں شام کی رکنیت باقی ہے، تاہم ضرورت اِس بات کی ہے کہ شام سڑکوں پر سے اپنی فوجیں ہٹالے، حزبِ مخالف کے ساتھ بات چیت کا آغاز کرے اور سیاسی قیدیوں کو رہا کرے۔

مسٹر ثانی نے یہ بھی کہا کہ لیگ نے تمام عرب ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام سے اپنے سفیروں کو واپس بلالیں اور اِس ملک کے خلاف معاشی پابندیاں لگانے پر غور کریں۔

یہ فیصلہ کرنے کے لیے عرب لیگ نے ہفتے کو قاہرہ میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔ شام، لبنان اور یمن نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا جب کہ عراق نے استصواب میں حصہ نہیں لیا۔

شام کے سفیر یوسف احمد نے ہفتے کو کیے گئے فیصلے کو’ غیر قانونی‘ قرار دیا اور کہا کہ یہ لیگ کے داخلی دستاویز کے منافی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ اِس سے قبل اِسی ماہ لیگ کی ثالثی کے نتیجے میں ہونے والے امن منصوبے کا پابندہے۔
حالیہ دنوں کے دوران شام میں پُر تشدد کارروائیاں جاری رہی ہیں اور سرگرم کارکنوں نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعے کے روز سکیورٹی فورسز نے 26افراد کو ہلاک کردیا۔

ایسے میں جب حکومت کی طرف سے کریک ڈاؤن جار ی ہے، انسانی حقوق کے بین الاقوامی گروپوں اور حزب ٕمخالف کے سرگرم کارکنوں نے عرب لیگ پر شام کی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ کیا کر رکھا ہے۔

حقوقِ انسانی سے متعلق اقوام متحدہ کےدفتر کا کہنا ہے کہ شام میں مارچ سے جاری اسد مخالف مظاہروں کے سلسلے میں اب تک کم از کم 3500افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شام نے اِن پُر تشدد کارروائیوں کا زیادہ تر الزام’ دہشت گردوں‘ اور مسلح لوگوں پر دیا ہے۔

عرب لیگ کے سکریٹری جنرل نبیل العربی نے ہفتے کو کہا کہ شام میں انسانی حقوق کے معاملے پر اقوام متحدہ سے رابطہ کیا جائے گا۔ تاہم، لیگ نہیں چاہتی کہ شام میں غیر ملکی مداخلت ہو۔

XS
SM
MD
LG