رسائی کے لنکس

شام: کار بم دھماکے میں سات ہلاک


شام کے مشرقی شہر دیر الزور میں ہفتہ کو ہونے والے کار بم دھماکے میں کم ازکم سات افراد ہلاک ہوگئے۔

وزارت خارجہ کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 500 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا اور اس میں 100 افراد زخمی بھی ہوئے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق یہ دھماکا ’’دہشت گردانہ کارروائی ہے‘‘۔ نیوزایجنسی ’ثنا‘ نے تباہ شدہ عمارتوں کی تصاویر بھی دکھائی ہیں۔

انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا سکیورٹی ایجنسی کےقریب ہوا۔

گزشتہ ہفتے دمشق میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں 55 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG