شام میں انسانی حقوق پر نظر رکھنے والے ایک گروپ نے کہا ہے کہ دمشق میں منگل کو ایک بم دھماکے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔
برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ دھماکا قابون کے علاقے میں کیا گیا جو صدر بشارالاسد کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا مرکز رہا ہے۔
اس واقعے سے ایک روز قبل سرگرم کارکنوں کا کہنا تھا کہ قاستون گاؤں پر سرکاری فوجوں نے شدید گولہ باری کی ہے۔ ہما میں مقیم ایک کارکن نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ گاؤں پر درجنوں مارٹر گولے پھینکے گئے جس سے متعدد لوگ زخمی ہوئے۔