امریکی محکمہ خارجہ نے شام سے مطالبہ کیا ہے کہ انٹرنیٹ کے ذریعے مختلف موضوعات پر تبصرہ کرنے والی ایک جواں سال خاتون کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
تل المالوحی کو جب 2009ء میں امریکہ کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اُن کی عمر 19 سال تھی اور کو ہائی اسکول کی طالبہ تھیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان پی جے کرولی نے ہفتہ کے روز کہا کہ مالوحی کے خلاف عائد کیے گئے الزامات ’بے بنیاد‘ ہیں۔
مالوحی شاعری اور فلسطینی عوام کی مشکلات پر اپنے تبصروں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں تاہم شام میں حکام نے مالوحی کے تبصروں اور ان کی گرفتاری کے درمیان براہ راست تعلق کی نشان دہی نہیں کی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے مختلف ملکوں کی طرف سے عام شہریوں پر انٹرنیٹ کے ذریعے اظہار خیال پر پابندیوں کی مذمت کی ہے اور وہ اس سلسلے میں آئندہ منگل ایک اہم تقریر بھی کرنے جا رہی ہیں۔
حالیہ دونوں میں مصر اور تیونس میں حکومت کے خلاف کامیاب تحریکوں میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس خصوصاً فیس بک اور ٹوئیٹر نے اہم کردار ادا کیا۔
مقبول ترین
1