رسائی کے لنکس

شام: جنازے کے دوران فائرنگ سے 5 مظاہرین ہلاک


شام: جنازے کے دوران فائرنگ سے 5 مظاہرین ہلاک
شام: جنازے کے دوران فائرنگ سے 5 مظاہرین ہلاک

شام میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم کارکنوں نے بتایا ہے کہ حکومت مخالف مظاہرین کے جنازے میں شریک لوگوں پر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

خبررساں اداروں نے ان کارکنوں کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ ہلاکتیں وسطی شہر حمص میں ہوئیں جہاں جمعہ کو صدر بشارالاسد کی حکومت کے مخالفین کے خلاف کارروائی میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

کارکنوں کا کہنا ہے کہ ہفتہ کو ہونے والے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور فائرنگ کا آغاز اُس وقت ہوا جب یہ لوگ قبرستان سے واپس جا رہے تھے۔

شام میں سرگرم انسانی حقوق کی علم بردار تنظیم ’نیشنل آرگنائیزیشن فار ہیومن رائٹس‘ نے جمعہ کو ہونے والی کارروائی میں ہلاکتوں کی تعداد 44 بتائی ہے۔ شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق حمص اور عیدلب شہروں میں 17 افراد ہلاک ہوئے جن میں پولیس اور فوج کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

سرکاری خبراساں ادارے نے تشدد کا ذمہ دار مسلح گروہوں کو ٹھہرایا ہے۔

XS
SM
MD
LG