کئی بڑے احتجاجی مظاہروں کو کنٹرول کرنے کی کوشش میں شام کی سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ سے 6 افراد ہلاک کردیے۔
یہ اموات اس وقت ہوئیں جب ہزاروں افراد نے حکومت مخالف مظاہروں میں صدر بشر الاسد کے استعفی کا مطالبہ کیا۔ یہ مظاہرے صدر اسد کے گیارہ سالہ اقتدار کے لیے ایک شدید خطرہ بن چکے ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ اموات دمشق کے مضافات اور ہومس شہر میں ہوئیں۔
رپورٹس کے مطابق 5 مزید اموات ہومس شہر میں پچھلی رات کو ہوئیں جب ملٹری نے اس شہر میں ایک بڑا کریک ڈاؤن کیا۔