اقوام متحدہ کے مبصرین شام کے دارالحکومت دمشق سے صوبے حما کے اس گاؤں میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں جہاں 150 سے زائد افراد کو جمعرات کے روز ہلاک کیا گیا۔
امن مشن کی ٹیم ہفتہ کو صوبے حما کے سنی آبادی والے گاؤں تریمسہ کے لیے روانہ ہوئی جب کہ شام میں حزب مخالف کے گروپوں نے مزید پرتشدد حملوں کی اطلاع بھی دی ہے۔
اپوزیشن گروپوں کا کہنا ہے کہ ہفتے کو حکومت مخالف تشدد کے واقعات میں 31 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کوفی عنان نے تریمسہ میں ہلاکتوں کا الزام سرکاری فورسز اور مسلح ملیشیاء پر لگایا تھا۔
کوفی عنان سمیت دیگر عالمی رہنماؤں نے صوبے حما کے گاؤں تریمسہ میں ہونے والے قتل عام کی شدید مذمت بھی کی ہے۔
شامی میڈیا ’’دہشت گردوں‘‘ پر خونریزی کا الزام لگاتا ہے۔