واشنگٹن —
شامی سرگرم کارکنوں کے گروپ نے بتایا ہے کہ دارلحکومت دمشق کے مضافات میں باغیوں کے زیر کنڑول علاقے پر سرکاری طیاروں کی بمباری سے کم ازکم 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
برطانیہ میں قائم سیرئن آبزرویٹری فور ہیومن رائٹس کا کہنا ہےکہ جمعرات کو ہونے والے حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
موقع پر موجود ان سرگرم کارکنوں کے مطابق، درجنوں دیگر لوگ اس حملے میں زخمی ہوئے۔
سرکاری لڑاکا طیارے اور گن شپ ہلی کاپٹر عموماً اپوزیشن کے زیر کنٹرول دمشق کے مضافات کو نشانہ بناتے ہیں، جو کہ کبھی شامی صدر بشار الاسد کا مضبوط گڑھ رہا ہے۔