تائیوان کے صدر ما ینگ جیوس نے مالی امور کے سابق نگران کو ملک کا وزیراعظم مقرر کیا ہے۔
شان چن اس وقت نائب وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہیں اور وہ (Wu Den-yih) کی جگہ لیں جو رواں ماہ ہونے والے انتخابات میں نائب صدر منتخب ہوئے ہیں۔
چن تائیوان کے مالی نگران کمیشن کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ بحیثیت نائب وزیراعظم وہ صدر ما کی چین کے ساتھ اقتصادی روابط کے فروغ کی پالیسی کی نگرانی بھی کررہے تھے۔
نئے وزیراعظم نے وزیر داخلہ جیانگ یی ہواہ کو اپنا نائب نامزد کیا ہے۔
توقع ہے کہ تائیوان کی نئی کابینہ آئندہ ہفتے حلف اٹھائے گی۔