رسائی کے لنکس

تاجکستان: انتخابات میں حکمران جماعت کی جیت


تاجکستان میں انتخابی عہدے داروں کا کہناہے کہ پارلیمانی انتخابات کے نتائج سے ظاہر ہورہا ہے کہ طویل عرصے سے برسراقتدار صدر امام علی رحمان کی پارٹی نے 70 فی صد سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں، جب کہ بین الاقوامی مانیٹرز کا کہنا ہےکہ انتخابات جمہوری میعار و ں پر پورے اترنے میں ناکام رہےہیں۔

یورپ میں سکیورٹی اور تعاون کی تنظیم نے اتوار کے روز ہونے والے انتخابات میں سنگین نوعیت کی بے قاعدگیوں کی اطلاع دی ہے جس میں بیلٹ بکسوں کو جعلی ووٹوں سے بھرنے کے واقعات بھی شامل ہیں۔

تاجکستان میں کبھی ایسے انتخابات نہیں ہوئے جنہیں مغربی مبصرین نےآزادانہ اور شفاف قرار نہیں دیا ہو۔

مبصروں کے مشن او ایس سی ای کے رابطہ کار پیا کرسمس موئلر نے کہاہے کہ تازہ ترین بے قاعدگیوں نے اس وسطی ایشیائی ملک میں حقیقی جمہوری عمل کوکمزور کردیا ہے۔

حزب اختلاف کی جماعت اسلامک رینائسنس پارٹی اور کمیونسٹ پارٹی کے راہنماؤں نے، جنہوں نے ووٹنگ کے دورا ن جعل سازی کی شکائتیں کی ہیں، صدر کی جماعت سے کہیں کم ووٹ حاصل کیے ہیں ۔ابھی تک انتخابی عہدے داروں نے یہ نہیں بتایا کہ ہر پارٹی نے پارلیمنٹ کی کتنی نشتیں جیتی ہے۔

XS
SM
MD
LG