صحت کہانی: دور دراز علاقوں تک علاج کی سہولتیں پہنچانے والا ادارہ
پاکستان میں ٹیلی میڈیسن کمپنیوں کو کرونا کی وبا کے دوران زیادہ کام کرنے کا موقع ملا۔ ایسی ہی ایک ٹیلی میڈیسن کمپنی 'صحت کہانی' ہے جس کی بانی ڈاکٹر سارہ سعید کو حال ہی میں اقوامِ متحدہ کی جانب سے ایوارڈ دیا گیا ہے۔ ان کا ادارہ کہاں اور کیسے کام کر رہا ہے؟ جانتے ہیں سدرہ ڈار کی رپورٹ میں۔