رسائی کے لنکس

دنیا بھر میں مریض ساڑھے 8 لاکھ، ہلاکتیں 42 ہزار


اٹلی میں منگل کو مزید 837 افراد کی موت ہوئی اور 4053 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ (فائل فوٹو)
اٹلی میں منگل کو مزید 837 افراد کی موت ہوئی اور 4053 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ (فائل فوٹو)

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں کسی ملک کو کامیابی حاصل نہیں ہورہی اور روزانہ ہزاروں نئے کیسز سامنے آرہے ہیں جبکہ اموات کی تعداد بھی تشویش ناک حد تک بڑھتی جارہی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 202 ملکوں اور خود مختار علاقوں میں پہلی بار 70 ہزار مریضوں کی تصدیق اور پہلی بار چار ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ہر روز پہلے سے 10 فی صد زیادہ اموات ہورہی ہیں۔

اٹلی میں منگل کو مزید 837 افراد کی موت ہوئی اور 4053 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ کل مریض 105792 اور کل ہلاکتیں 12428 ہوگئی ہیں۔ اسپین میں مزید 748 اموات ہوئیں اور 7967 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ کل مریض 95923 اور کل ہلاکتیں 8464 ہوگئی ہیں۔

امریکہ میں مزید 639 اموات ہوئیں اور 21482 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ کل مریض 185270 اور کل ہلاکتیں 3780 ہوگئی ہیں۔ فرانس میں مزید 499 اموات ہوئیں اور 7578 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ کل مریض 52128 اور کل ہلاکتیں 3523 ہوگئی ہیں۔

جرمنی میں مزید 129 اموات ہوئیں اور 4805 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ کل مریض 71690 اور کل ہلاکتیں 774 ہوگئی ہیں۔ برطانیہ میں مزید 381 اموات ہوئیں اور 3009 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ کل مریض 25150 اور کل ہلاکتیں 1789 ہوگئی ہیں۔

نیدرلینڈز میں مزید 175 اموات ہوئیں اور 845 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ کل مریض 12595 اور کل ہلاکتیں 1039 ہوگئی ہیں۔ بیلجیم میں مزید 192 اموات ہوئیں اور 876 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ کل مریض 12775 اور کل ہلاکتیں 705 ہوگئی ہیں۔

ایران میں مزید 141 اموات ہوئیں اور 3110 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ کل مریض 44605 اور کل ہلاکتیں 2898 ہوگئی ہیں۔ چین میں مزید 5 اموات ہوئیں اور 79 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ کل مریض 81518 اور کل ہلاکتیں 3305 ہوگئی ہیں۔

ان ملکوں کے علاوہ سوئزرلینڈ، ترکی اور آسٹریا میں بھی کل کیسز کی تعداد 10 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔ ترکی میں نہایت تیزی سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا جہاں پہلا کیس 9 مارچ کو سامنے آیا تھا۔

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 146 نئے مریضوں کا علم ہوا جبکہ 3 اموات ہوئیں۔ کل مریض 1397 اور کل ہلاکتیں 35 ہوگئی ہیں۔ پاکستان میں کیسز کی مجوعی تعداد 2007 اور اموات کی تعداد 26 بیان کی جارہی ہے۔

XS
SM
MD
LG