رسائی کے لنکس

یورپ اور امریکہ میں دہشت گردی کا منصوبہ بے نقاب


بم کی اطلاع پرفرانس پولیس نے ایفل ٹاور کو اس ماہ دوسر ی مرتبہ خالی کرایا
بم کی اطلاع پرفرانس پولیس نے ایفل ٹاور کو اس ماہ دوسر ی مرتبہ خالی کرایا

دہشت گرد حملوں کا انداز2008ء میں بھارت کے شہر ممبئی میں کی جانے والی دہشت گردی کی کارروائی کی طرز پر ہوسکتا تھا جس میں مسلمان انتہا پسندوں نے تاج ہوٹل سمیت مختلف مقامات پر ایک ساتھ حملے کر کے 166 سے زائد افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

یورپی اور امریکی انٹیلی جنس حکا م کا کہنا ہے کہ انھوں نے برطانیہ، فرانس ، جرمنی اور ممکنہ طو رپر امریکہ میں گوریلا انداز میں دہشت گرد حملوں کی ایک سازش کو بے نقاب کیا ہے۔

حکام نے اس سازش کے بارے میں مزید کوئی تفصیلا ت نہیں دی ہیں اور صرف اتنا کہا ہے کہ خطرہ یقینی تھا۔

لیکن امریکی اور برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق دہشت گرد حملوں کا انداز2008ء میں بھارت کے شہر ممبئی میں کی جانے والی دہشت گردی کی کارروائی کی طرز پر ہوسکتا تھا جس میں مسلمان انتہا پسندوں نے تاج ہوٹل سمیت مختلف مقامات پر ایک ساتھ حملے کر کے 166 سے زائد افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق انٹیلی جنس عہدے داروں کو اس منصوبے کی معلومات جولائی میں گرفتار کیے جانے والے ایک مشتبہ دہشت گرد سے ملیں جس کا تعلق جرمنی سے ہے۔ باور کیا جاتا ہے کہ یہ شخص اس وقت افغانستان میں امریکی قید میں ہے۔

دہشت گردی کی اس سازش کی اطلاع ایک ایسے روز سامنے آئی جب پیرس میں پولیس نے منگل کو ایفل ٹاور میں بم نصب کیے جانے کی اطلاع ملنے پراسے ہنگامی طور پر خالی کرا لیا ۔رواں ماہ دوسری مرتبہ سیاحوں میں مقبول ایفل ٹاور کو ایسی کسی اطلاع پر خالی کرایاگیا ۔

XS
SM
MD
LG