رسائی کے لنکس

انٹرنیشنل کرکٹ: عالمی درجہ بندی


ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم چوتھے، جبکہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں چھٹے نمبر پر ہے؛ سعید اجمل ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی باولرز میں پہلی اور ٹیسٹ بولرز میں تیسری پوزیشن پر۔ ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کوئی بلے باز ٹاپ ٹین میں نہ آسکا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ویب سائٹ پر جاری کرکٹ ٹیموں اور کھلاڑیوں کی عالمی درجہ بندی کےمطابق ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم پہلے نمبر پر ہے،جبکہ پاکستان کا چوتھا نمبر ہے ۔ اس درجہ بندی میں انگلینڈ دوسرے، آسٹریلیا تیسرےاور بھارت پانچویں نمبر پر ہیں، جبکہ سری لنکا چھٹے نمبر پر ہے۔

ایک روزہ کرکٹ میں انگلینڈ پہلے نمبر پر براجمان ہے، جبکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹاپ 5میں جگہ بنانے میں ناکام رہی ہےاور چھٹے نمبر پر ہے۔دیگر ٹیموں میں جنوبی افریقہ دوسرے، بھارت تیسرے، آسٹریلیا چوتھے جبکہ سری لنکا پانچویں نمبر پر ہے۔
بیس اورز کرکٹ میں بھی پاکستان چھٹےنمبر پر ہے اور اس فارمیٹ پر سری لنکا پہلے نمبر پر نمایاں ہے۔ ویسٹ انڈیز دوسرے، بھارت تیسرے، انگلینڈ چوتھے جبکہ جنوبی افریقہ پانچویں نمبرپر ہے۔ آسٹریلیا اِس فارمیٹ میں پاکستان سے ایک درجے نیچے ساتویں نمبر پر ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جاری کردہ کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں ٹیسٹ کرکٹ کے بلے بازی میں پاکستان کے واحد بلے باز یونس خان دسویں نمبر پر ہیں۔ ویسٹ انڈیز کےچندرپال پہلے، کلارک دوسرے،جنوبی افریقہ کےہاشم آملہ تیسرے ، انگلینڈ کے الیسٹرکک چوتھے جبکہ سری لنکا کے سنگاکارہ پانچویں نمبرپر ہیں۔ جنوبی افریقہ کے بیٹسمین جیک کیلس اور ڈیویلیر بالترتیب چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ کے باولرز کی درجہ بندی میں پہلی دونوں پوزیشنز پر جنوبی افریقہ کےباولرز سٹائن اور فیلنڈر کے حصے میں آئی ہیں جبکہ سری لنکا کے ہیراتھ بھی دوسری پوزیشن کے لیئے فیلنڈر کے حصہ دار ہیں۔ پاکستان کے سعید اجمل تیسرے نمبر پر ہیں۔ چوتھی پوزیشن پربھارت کے اوجہ براجمان ہیں۔ سوان کا پانچوں نمبر ہے اور چھٹے نمبر پر مورکل اور انڈرسن دونوں کو قرار دیا گیا ہے۔

پچاس اوورز کرکٹ کے بلےبازوں میں کوئی بھی پاکستانی بیٹسمیں ٹاپ ٹین میں نہیں آ سکا۔تاہم، باولرز میں پہلی دونوں پوزیشنز پر پاکستانی باولرز سعید اجمل اور محمد حفیظ ہیں۔ اس فارمیٹ کی درجہ بندی میں جنوبی افریقہ کے ہاملہ پہلے کوہلی دوسرے ڈی ویلئر تیسرے ،ٹراٹ چوتھے اور سنگاکارہ پانچویں نمبرپر ہیں۔

ٹی ٹوینٹی میں کوئی پاکستانی بلے باز ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا اور مک کلم پہلی نمبر پر ہیں جبکہ باولرز میں سعید اجمل پہلے سوان دوسرےمینڈس جب کہ تیسرے نمبر ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی چھٹے اور موجودہ کپتان ٕمحمد حفیظ ساتویں نمبر پر ہیں۔
XS
SM
MD
LG