رسائی کے لنکس

یومِ تشکر منایا گیا


یومِ تشکر منایا گیا
یومِ تشکر منایا گیا

مسائل نہ تو راتوں رات پیدا ہوئے ہیں اور نہی راتوں رات ختم ہوسکتے ہیں۔ لیکن، ہم اُنھیں حل کرلیں گے۔ ضرورت صرف اِس بات کی ہے کہ ہم میں سے ہر ایک اپنے حصے کا کام کرے: صدر اوباما

امریکہ میں Thanksgivingیعنی شکرانے کا تہوار سفر کے لحاظ سے سال کا مصروف ترین دِن ہوتا ہے، کیونکہ لاکھوں افراد کاروں یا ٹرینوں میں یا ہوائی سفر کرکے اپنے گھرانوں کے ساتھ مل کر اِس دِن کی ضیافت کھاتے ہیں، اور خدا کا، اُس کی نعمتوں کے لیے شکر ادا کرتے ہیں۔

اِس موقعے پر، صدر براک اوباما نے عراق میں تعینات کچھ امریکی فوجیوں سے ٹیلی فون پر بات کی۔

بدھ کی رات کو مسٹر اوباما اور اُن کا خاندان ’ٹرکی ڈنر‘ لے کر واشنگٹن کے ایک فوڈ بینک گیا جو ضرورتمند افراد کے لیے کھانا فراہم کرتا ہے۔وہاں مسٹر اوباما نے خوراک تقسیم کرنے میں بھی مدد کی۔

اِس موقعے پر ریڈیو پر ایک خطاب میں، صدر اوباما نےقوم کو ’یومِ شکرانہ‘ کی مبارک باد دیتے ہوئے اُنھیں یاد دلایا کی اِس وقت امریکہ اقتصادی دشواریوں سے گزر رہا ہے اور بہت سے لوگوں کے لیے یہ ایک مشکل دِن ہے۔ لیکن، اُن کے الفاظ میں، اِس کے باوجود، ہم خدا کا اُس کی نعمتوں کے لیے شکر ادا کریں گے۔

اُنھوں نے کہا کہ مسائل نہ تو راتوں رات پیدا ہوئے ہیں اور نہی راتوں رات ختم ہوسکتے ہیں۔ لیکن، ہم اُنھیں حل کرلیں گے۔ ضرورت صرف اِس بات کی ہے کہ ہم میں سے ہر ایک اپنے حصے کا کام کرے۔

مسٹر اوباما نے اُن رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا جو اپنے ہم وطنوں کےلیے کچھ کر گزرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اُنھوں نے کہا کہ ہم اُن امریکیوں کے بھی شکرگزار ہیں جو اِس تعطیل میں سے وقت نکال کر’ سوپ، کچنز اور شیلٹرز‘ میں ہاتھ بٹا رہے ہیں، اور اِس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ اُن کے پڑوسی بھی گرم کھانا کھا سکیں ، جِن کے پاس سر چھپانے کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

تفصیل کےلیے آڈیو رپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG